معذوری

خلوت و جلوت میں تم مجھ سے ملی ہو بارہا
تم نے کیا دیکھا نہیں، میں مسکرا سکتا نہیں

میں+کہ مایوسی مری فطرت میں داخل ہو چکی
جبر بھی خود پر کروں+تو گنگنا سکتا نہیں

مجھ میں کیا دیکھا کہ تم الفت کا دم بھرنے لگیں
میں تو خود اپنے بھی کوئی کام آ سکتا نہیں

روØ+ افزا ہیں جنونِ عشق Ú©Û’ نغمے مگر
اب میں ان گائے ہوئے گیتوں کو گا سکتا نہیں

میں نے دیکھا ہے شکستِ سازِ الفت کا سماں
اب کسی تØ+ریک پر بربط اٹھا سکتا نہیں

دل تمہاری شدتِ اØ+ساس سے واقف تو ہے
اپنے اØ+ساسات سے دامن چھڑا سکتا نہیں

تم مری ہو کر بھی بیگانہ ہی پاؤ گی مجھے
میں تمہارا ہو کے بھی تم میں سما سکتا نہیں

گائے ہیں میں نے خلوصِ دل سے بھی الفت کے گیت
اب ریا کاری سے بھی چاہوں تو گا سکتا نہیں

کس طرØ+ تم Ú©Ùˆ بنا لوں میں+شریکِ زندگی
میں+تو اپنی زندگی کا بار اٹھا سکتا نہیں

یاس کی تاریکیوں میں+ ڈوب جانے دو مجھے
اب میں+شمعِ +آرزو کی لو بڑھا سکتا نہیں



Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û” Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”